۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تحصیل کے این شاہ، سندھ میں سیلاب متاثرین کے لئے مکانات کی تعمیر

حوزہ / قائد ملت جعفریہ کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا(س) اکیڈمی پاکستان کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل خیرپورناتھن شاہ ضلع دادو صوبہ سندھ کے زیر انتظام تحصیل خیرپورناتھن شاہ میں سیلاب متاثرین کے مکانات کے تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا(س) اکیڈمی پاکستان کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل خیرپورناتھن شاہ ضلع دادو صوبہ سندھ کے زیر انتظام تحصیل خیرپورناتھن شاہ میں سیلاب متاثرین کے مکانات کے تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما استاد العلماء علامہ محمد باقر نجفی نے ان تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا۔

اس موقع پر علامہ صاحب نے قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، ان کے معاونین اور تمام رضاکاروں اور کارکنوں کی صحت و سلامتی کیلئے دعاء بھی کی۔

تحصیل خیرپور ناتھن شاہ، سندھ میں سیلاب متاثرین کے لئے مکانات کی تعمیر

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .